لمبے سفر میں الیکٹرک گاڑی مہنگی پڑتی ہے یا پٹرول والی؟ ماہرین کا حیران کن انکشاف
عام خیال پایا جاتا ہے کہ الیکٹرک کاریں پٹرول گاڑیوں کی نسبت سستی پڑتی ہیں تاہم ماہرین نے اس کے برعکس بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہناہے کہ طویل سفر میں پٹرول پر چلنے والی کار الیکٹرک کار کی نسبت کم خرچ ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 40فیصد شہریوں کے پاس گھر میں گاڑی ری چارج کرنے کی سہولت نہیں ہے اور پبلک چارجنگ بہت مہنگی ہے۔ برطانیہ میں حالیہ عرصے میں پبلک چارجنگ کے نرخوں میں 40فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ جس کے بعد شہر سے باہر طویل سفر پر جانے کے لیے الیکٹرک گاڑی پٹرول پر چلنے والی کار سے زیادہ مہنگی پڑنے لگی ہے۔
ماہرین نے الیکٹرک کار ’کیا نائرو ای وی‘ اور ہائبرڈ کار ’نائرو مائلڈ ہائبرڈ‘ کے درمیان ایک موازنہ کیا ہے۔ نائرو ای وی کی بیٹری پبلک چارجنگ پوائنٹ سے 51.19پاﺅنڈ(تقریباً 13ہزار 930روپے) میں فل ہوتی ہے جبکہ نائرو ہائبرڈ کا فیول ٹینک پٹرول کی موجودہ 1.54پاﺅنڈ (تقریباً 419روپے)فی لیٹر قیمت پر 64.70پاﺅنڈ (تقریباً 17ہزار 607روپے)میں فل ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹینک اور بیٹری فل ہونے میں الیکٹرک کار بظاہر سستی لگ رہی ہے مگر ایک ری چارج میں یہ الیکٹرک کار جتنا سفر طے کرتی ہے، نائرو ہائبرڈ ایک فیول ٹینک میں اس سے لگ بھگ دو گنا سفر طے کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل گاڑیوں کا الیکٹرک وہیکلز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

No comments:
Post a Comment