سردیوں میں بجلی کے بل میں ہوشربا اضافے کی وجہ بننے والی وہ چیز جسے ہم اکثر معمولی سمجھتے ہیں
برطانیہ میں ایک خاتون نے صرف ایک ڈیوائس بند کرکے بجلی کے بل میں حیران کن طور پر 372پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ روپے) کی کمی کر لی اور یہ ایسی ڈیوائس ہے جو سردیوں میں اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ ڈیوائس پانی گرم کرنے والا راڈ نما ہیٹر ہے جسے لوگ پانی کے ٹینک وغیرہ میں لگا دیتے ہیں اور گیزر کی بجائے اس سے پانی گرم کرتے ہیں۔
لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ یہ واٹر ہیٹر گیزر سے کم بجلی استعمال کرتا ہے۔ ہیریٹ مورفی موریس نامی اس برطانوی خاتون کا بھی یہی خیال تھا تاہم جب اس نے بجلی کے بل سے تنگ آ کر گھر میں لگی ڈیوائسز کے بجلی خرچ کرنے کے متعلق تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ بجلی کے بل میں ہوشربا اضافے کا سبب یہ ایک واٹر ہیٹر تھا۔
ہیریٹ مورفی موریس، جو مانچسٹر ایوننگ نیوز میں کنزیومر رائٹر کے طور پر کام کرتی ہیں، نے لکھا ہے کہ جب مجھے واٹر ہیٹر کے بارے میں علم ہوا کہ یہ کتنی بجلی صرف کرتا ہے تو میں دنگ رہ گئی اور فوری طور پر اس کا استعمال ترک کر دیا۔ جس سے میرے گھر کا بجلی کا بل 372پاﺅنڈ کم ہو گیا۔
No comments:
Post a Comment